اسلام آباد (نا مہ نگار)الخدمت فانڈیشن وسطی پنجاب کے تحت رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ''اعتراف خدمت '' پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں الخدمت فاونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید وقاص جعفری، نائب صدر محمد عبدالشکور،صدر الخدمت فاونڈیشن وسطی پنجاب اکرام الحق سبحانی،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم، امیر جماعت اسلامی وسطی پنجاب جاو ید قصوری، ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی، اینٹر پینیور ابن فاضل اور وسطی پنجاب کے 18 اضلاع سے رضا کاروں اور ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی،مقصد سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں خدمات سر انجام دینے والے رضاکاروں کی حوصلہ افزائی اور خراج تحسین پیش کرنا تھا،نائب صدر عبدالشکور نے کہا کہ ہم اپنے رضاکاروں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کریں گے۔جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل امیر ا لعظیم نے کہا کہ سیلاب زدگان کی امداد اور بحالی میں الخدمت فانڈیشن کے رضاکاروں کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے ویڈیوں لنک میں خطاب کیا ۔
الخدمت فانڈیشن وسطی پنجاب کے تحت رضاکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے پروگرام
Jan 24, 2023