اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی نئی حلقہ بندیوں کےخلاف وفاقی وزیر سید مرتضی محمود اور محمد ارشد خان لغاری کی درخواستوں میں الیکشن کمیشن کو معاملہ دیکھنے ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسی ہی درخواست دوسری ہائیکورٹ میں زیر التوا تو نہیں ہے۔گذشتہ روزقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 173اور174 کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران سید مرتضی محمود کی جانب سے ذیشان ظفر ہاشمی ایڈووکیٹ،محمد ارشد خان لغاری کی جانب سے مزمل حسین شاد ایڈووکیٹ کے علاوہ الیکشن کمیشن حکام عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے کہاکہ سپریم کورٹ کی آبزرویشن ہے کہ جس صوبے کا معاملہ ہے اسی صوبے میں دیکھا جائے،اگرچہ یہ ایک آبزرویشن ہے، ہدایت نہیں ہیں،ہم پر کوئی قدغن نہیں ہے، تاہم ایک دفعہ دیکھ لیں ایسی کوئی درخواست صوبائی ہائی کورٹ میں زیر التوا تو نہیں ہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہائی کورٹ کی جانب سے اس معاملے کو دیکھے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 16 فروری تک ملتوی کردی۔
اسلام آباد ہا ئیکورٹ