بجلی بریک ڈاؤن سے راول دیس کے شہریوں کے معمولات زندگی بھی متاثر 

Jan 24, 2023

راولپنڈی(جنرل رپورٹر+سٹاف رپورٹر+اپنے سٹاف رپورٹر سے)ملک بھر کی طرح راولپنڈی میں بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہا بجلی بریک ڈان سے ایکسرے، ای سی جی، ایم آر آئی مشینیں بند ہوگئیں وینٹیلیٹر پر موجو مریضوں کو مشکلات پیش آئیں ،بجلی بریک ڈان سے بینظیر بھٹو ہسپتال، ہولی فیملی ہسپتال اور ڈی ایچ کیو میں عملے کو بھی مشکلات کا سامنا ہے راولپنڈی اور گردو نواح میں بجلی سپلائی بند ہونے سے پانی کی ترسیل بھی معطل رہی لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ سمیت ضلعی و تحصیل عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی سماعت بھی متاثر۔ رہی۔تحصیل آ فس راجہ بازار میں بھی بجلی نہ ہونے سے مشکلات آ ڑے آ ئیں جبکہ واسا راولپنڈی نے بجلی بحالی تک الرٹ جاری کردیا ۔ انٹر نیٹ سروس بھی متاثر ہوئی ہے،جس سے راولپنڈی میں بینکنگ سیکٹر بھی بری طرح متاثر ہوا ،جس کی وجہ سے شہر یوں کے الیکٹرک اور گیس کے بل بھی جمع نہ ہو سکے دوسری جانب پاکستان پوسٹ کا عملہ بھی بجلی نہ ہونے کے باعث ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا رہا بلز اور دیگر کاموں کے لیے آ نے والے صارفین کو واپس بھجواتے رہے کئی بینکوں کے اے ٹی ایمز کی سروس بھی معطل رہی۔شہریوں نے اعلی حکام سے بلوں کی تاریخ میں توسیع اور فوری بجلی بحالی کی اپیل کی ہے۔ شہر اور کینٹ کے اکثر ٹریفک سگنل نہ چلنے سے چوک، چوراہوں اور بڑی سڑکوں پرٹریفک روانی شدید متاثر ہوئی ٹریفک وارڈن اپنے اپنے ایریا میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے کوشاں رہے۔

مزیدخبریں