راولپنڈی (سٹاف رپورٹر )پاور بریک ڈاؤن کے دوران ملک کے بڑے ائرپورٹس پر صورتحال معمول کے مطابق ہے ،تمام بڑے ائرپورٹس پر بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں، بجلی کے متبادل نظام کی بدولت صورتحال معمول کے مطابق ہے ،سٹینڈ بائے پاور سسٹمز کی مدد سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری ہے،دو گھنٹے جنریٹرز پر چلنے کے بعد پشاور ائرپورٹ پر معمول کی بجلی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔