اسلام آباد (وقائع نگار)چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر )محمد عثمان کو عہدے سے ہٹاتے ہو ئے گریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر )نورالامین مینگل کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔ نور الامین مینگل بلوچستان سے تعلق رکھتے ہیں اور قبل ازیں شہباز شریف کے سٹاف افسر ، کمشنر راولپنڈی ، سیکرٹری سپورٹس پنجاب ، کمشنر بی آئی ایس ای سمیت کئی اہم عہدوں پر تعینات رہ چکے ہیں اور اس وقت وہ تقرری کے منتظر تھے ۔ پیر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری دو الگ الگ نوٹیفکیشنز کے مطابق گریڈ 20 کے افسر کیپٹن ( ر )محمد عثمان کو چیف کمشنر اسلام آباد کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقرری کے منتظر گریڈ 20 کے افسر کیپٹن ( ر )نورالامین مینگل کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کر دیا گیا ہے ۔