الیکشن کمیشن کراچی کے حتمی نتائج کا اعلان نہ کر سکا 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود الیکشن کمیشن کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کا اعلان نہیں کر سکا۔بتایا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن 15 جنوری کو ہوئے بلدیاتی انتخابات کے حتمی نتائج ابھی تک تیار ہی نہیں کر سکا جس کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران نے میڈیا سے رابطوں سے گریز کرنا شروع کردیاہے۔ الیکشن کمیشن کی حتمی رپورٹ سے ہی حقیقی ووٹرز ٹرن آو¿ٹ اور حتمی پارٹی پوزیشنز کا تعین ممکن ہو سکے گا۔ یاد رہے کہ 15جنوری کو کراچی کے7اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوئے تھے جس میں غیر حتمی نتائج کے مطابق سندھ کی حکنران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کو سبقت حاصل تھی‘ جماعت اسلامی دوسرے‘ پاکستان تحریک انصاف تیسرے نمبر پر رہیں۔ یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے حلقہ بندیاوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی الیکشن کا بائیکاٹ کر دیا تھا۔
بلدیاتی انتخابات

ای پیپر دی نیشن