لاہور ( سپورٹس رپورٹر) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھی رشبھ پنت کی جلد صحتیابی کے لیے مندر میں پوجا کی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹیم کے کھلاڑی سوریا کمار یادو، کلدیپ یادو اور واشنگٹن سندر جوکہ نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرا اور آخری ون ڈے کھیلنے کے لیے مدھیہ پردیش میں موجود ہیں، پیر کی صبح عملے کے ساتھ اوجین کے مشہور مہاکالیشور مندر گئے اور پوجا کی۔ سوریا کمار یادو نے بتایا کہ ہم نے اپنے ساتھی رشبھ پنت کی جلد صحت(باقی صفحہ10پر)
یابی کے لیے مہاکالیشور مندر میں پوجا کی۔بھارتی ٹیم کھلاڑیوں اور عملے نے بھگوان شیو کی بھسمہ آرتی میں بھی حصہ لیا۔ بھارتی کھلاڑیوں نے پوجا کے لیے روایتی لباس دھوتی اور انگواسترم زیب تن کیا۔واضح رہے کہ 30دسمبر کو وکٹ کیپر بیٹر کی گاڑی کو گھر واپس جاتے ہوئے دہلی کے ہائی وے پر اتراکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔