لاہور (ا سپورٹس ڈیسک) امریکی ٹینس سٹار کوکو گاف آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سپر 16 مرحلے سے حیران کن طور پر باہر ہونے کے بعد ایک جذباتی پریس کانفرنس کے دوران رو پڑیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان ٹنیس سٹار کوکو گاف سے جب 2017 کی فرنچ اوپن چیمپین لٹویا کی جیلینا اوسٹاپینکو کے خلاف چوتھے رائونڈ میں 7-5، 6-3 سے شکست کے دوران ہونے والی مایوسی کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں،گاف نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ میں نے واقعی سخت محنت کی اور مجھے ٹورنامنٹ میں آکر بہت اچھا لگا، اور میں اب بھی اچھا (باقی صفحہ10پر)
محسوس کر رہی ہوں ، مجھے اب بھی ایسا لگتا ہے جیسے میں بہت بہتر ہو گئی ہوں لیکن آپ جانتے ہیں جب آپ اس جیسی کسی کھلاڑی کیخلاف کھیلتے ہیں اور وہ واقعی اچھا کھیلے تو ایسا لگتا ہے کہ آپ کچھ نہیں کر سکتے،امریکی ٹینس سٹار نے کہا کہ اب میں اپنی ڈبلز پارٹنر جیسیکا پیگولا کی حمایت کروں گی، مجھے امید ہے کہ میرے باہر ہو جانے کے بعد اب وہ ٹورنامنٹ میں اچھی طرح سے کھیل جاری رکھے گی اور مجھے امید ہے کہ وہ جیت جائے گی،انہوں نے کہا کہ میں ڈبلز کھیلنے کے لیے پرجوش ہوں، مجھے لگتا ہے کہ یہ مجھے اب بھی آس پاس رہنے کا موقع فراہم کرتا ہے اور میں یقینی طور پر صرف عام طور پر مقابلہ کرنے سے لطف اندوز ہوتی ہوں۔