لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے بھارتی ٹیم کو اس کی خامیاں بتانے لگے۔رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹاپ آرڈر کمزور دکھائی دے رہا ہے، اگرچہ بھارت نے بنگلہ دیش کیخلاف اوے سیریز کے بعد ہوم گرانڈ پر سری لنکا کو وائٹ واش کیا جبکہ کیویز کیخلاف بھی ابتدائی دونوں ون ڈے جیت کر سیریز کی ٹرافی پر قبضہ یقینی بنالیا ہے۔بھارتی ٹاپ آرڈر بیٹرز کو فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہوئے مشکل کا سامنا ہے، وہ بیک فٹ پر جاکر گیند کو عمدگی سے ہٹ کررہے ہیں لیکن فرنٹ فٹ پر مجھے ان میں کمزوری دکھائی دے رہی ہے، وہ دفاعی اسٹروک کھیلنے پر چند بنیادی غلطیاں کررہے ہیں۔