لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں آوارہ کتوں نے 12 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا جن میں 3 سالہ فیضان، 34 سالہ واجد، 20 سالہ فراز، 8 سالہ علی رضا، نعیم علی، 6 سالہ محمد یعقوب، 60 سالہ محمد علی اور دیگر شامل ہیں جنہیں ورثہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا ہسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین سینٹر منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کو ویکسین اور ضروری علاج فراہم کرنے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔