لاڑکانہ(بیورورپورٹ) لاڑکانہ میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے 15 ویں روز بھی مطالبات کے حق میں چاروں سرکاری اسپتالوں میں دو گھنٹے او پی ڈی کا بائیکاٹ کرکے سٹی او پی ڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا ،شدید نعرے بازی بھی کی، اس موقع پر پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر شاہی خان جاگیرانی، غلام حسین جلبانی، ڈاکٹر فہیم خشک، روبینہ شبنم، سید جاوید شاہ، غلام حسین لانگاہ اور دیگر نے مطالبہ کیا کہ رسک الاؤنس، ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس، ٹائم اسکیل اور سروس سٹرکچر کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، جس کی ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہوگی، دریں اثناء ملازمین کی دو گھنٹے کی ٹوکن ہڑتال کے باعث صبح سویرے ہی شدید سردی میں لاڑکانہ شہر اور دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔