ڈیرہ مرادجمالی(نامہ نگار)ڈیرہ مرادجمالی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں رڈ برادری کے افراد نے مصری خان رڈ کی قیادت میں پیپلزپارٹی کے مرکزی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی ڈویژنل صدر میر بلال خان عمرانی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایک بڑے جلسہ کے دوران شمولیت اختیار کا اعلان کردیا میر صادق عمرانی نے نئی شامل ہونے والوں کو پیپلز پارٹی کے پرچم پہنائے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے میر محمد صادق عمرانی میر بلاول خان عمرانی بلدیاتی کونسلر خان محمد سیال مقبول احمد عمرانی وڈیرہ محب مغیری میر سبزل خان رند مصری خان رڈ محمد رحیم لہڑی میر حامد خان گولہ استاد مٹھا خان رند سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نصیرآباد پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے 2018 کے انتخابات میں ہمارا مینڈیٹ چوری کرکے غیر سیاسی لوگوں کو مسلط کیا گیا جہنوں نے عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے روزگار کو فروخت کیا گیا سیلاب زدگان کو کھلے آسمان تلے چھوڑ دیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ عوام آج بھی پیپلزپارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں مصری خان رڈ کی بھٹو شہید کے قافلے میں شمولیت اختیار کرنا حکمرانوں کے خلاف ریفرنڈم ہے ۔