کوئلہ بنانے کی غیر قانونی بھٹیاں ، دھویں سے شہری سانس کے مرض میںمبتلا 

Jan 24, 2023


جام نوازعلی(رپورٹ ممتاز حیدری)جام نوازعلی ،نواں آباد شہر کے قریب غیر قانونی کوئلے کی بھٹیوں سے نکلنے والے دھویں اور گردو غبارسے آلودگی پھیلنے لگی  کوئلے کے دھویں سے پھیلنے والی آلودگی نے شہریوں کا جینادوبھر کردیا شہری دمہ,ٹی بی جیسے  مختلف امراض میں مبتلاہونے لگے محکمہ ماحولیات کیافسران کابھی بٹھی مالکان کیخلاف کاروائی سے گریز ،نواں آبادکے شہریوں کا حکام بالا فوری نوٹس لینے کامطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تحصیل جام نوازعلی کے دوسرے بڑے گنجان آباد شہر نواں آباد جس کی آبادی تقریبا 30 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے شہر کے بالکل قریب مین روڈ کیساتھ  لکڑیاں جلا کر کوئلہ بنانے کی 36غیرقانونی بھٹیاں بنی ہوئی ہیں جہاں بھٹیوں کے ذریعے لکڑیاں جلاکر کوئلہ تیار کیاجاتاہے شہریوں کے مطابق مزکورہ کوئلے کی بھٹیوں سے خطرناک قسم کا دھوواں نکلتاہے جس سے ماحولیاتی آلودگی پھیل رہی ہے کوئلے کے دھووْیں سے پھیلنے والی آلودگی کی وجہ سے پورا شہر متاثر ہورہاہے اور شہری دمہ ،ٹی بی جیسے خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہوتے جارہے ہیں جبکہ مین روڈ کیساتھ بنی ان غیرقانونی بھٹیوں کی وجہ سے مین روڈ پردھویںکی وجہ سے ٹریفک حادثات روزکامعمول بن چکے ہیں  نواں آباد کے  شہریوں نے محکمہ ماحولیات کے افسران اور دیگر حکام بالا سے پر زور اپیل کی ہے کہ نواں آباد شہر کے قریب بنائی گئی کوئلے کی غیرقانونی بھٹیوں کو شہرسے دور منتقل کراکر شہریوں کو کوئلے کی بھٹیوں سے نکلنے والے دھویںاور آلودگی سے بچایاجائے۔

مزیدخبریں