خیرپور(بیورورپورٹ)احمد پور کے گاؤں علی سائیں آباد میں فقیر غلام نبی میتلو کی رہائش گاہ پر حلقہ این اے 210 کے پی پی پی ایم این اے سید جاوید علی شاہ جیلانی کی کوششوں سے گمبٹ ضلع میں پی پی ایچ آئی سندھ خیرپور کے منیجر ڈاکٹر زوہیب اسلام عباسی ڈی ایچ او۔ خیرپور ڈاکٹر رحمت اللہ سولنگی روٹری کلب خیرپور خیر محمد خمیسانی سول اسپتال خیرپور کے MS کے مشترکہ تعاون سے ایک روزہ فری میگا میڈیکل کیمپ کا انعقاد کا گیا مفت میڈیکل کیمپ کا افتتاح پیپلز پارٹی کی رہنما مہرین رزاق بھٹو ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضیٰ میتلو پی پی ایچ آئی آفیسر محسن محبوب بھٹی اسسٹنٹ ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحق میتلو ضمیر حسین روٹری کلب کے صدر خیر محمد خمیسانی اور دیگر نے مشترکہ طور پر کیا۔ کیمپ میں ضلع خیرپور کے ماہر اور مشہور ڈاکٹروں ڈاکٹر رتن کمار، ڈاکٹر قیوم میمن، ڈاکٹر آصف بھٹی، ڈاکٹر شیراز چنو، ڈاکٹر عبدالاحد مہیسر، ۔ بخت اللہ شر، ڈاکٹر روزینہ ، ڈاکٹر جمیلہ جبار شیخ، ڈاکٹر کرشمہ اور مختلف امراض کے دیگر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے کثیر تعداد میں شرکت کی 15 سو سے زائد مریضوں کے معائنے اور ٹیسٹ کی? کیمپ میں شریک مریضوں کو ہیپاٹائٹس بی سی کی ٹیسٹ بھی کی اور حاملہ خواتین اور بچوں میں غذائیت کی کمی کے لیے ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔اس موقع پر کمزور خواتین و بچوں اور ہیپاٹائٹس سی کے مریضوں کے بہتر علاج کے لیے مشورے بھی دیے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ڈاکٹر۔ مہرین بھٹو اور ایڈیشنل سیشن جج غلام مرتضیٰ میتلو نے کیمپ کا دورہ کیا اور مریضوں سے ملاقات کی، اور کہاکہ اس فری میڈیکل کیمپ کے قیام سے علاقے کے سینکڑوں غریب افراد کو بہت فائدہ ہوگا، ضلع خیرپور کے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین محمد علی ، سابق وائس چیئرمین حاجی ذوالفقار علی، قربان علی چانڈیو، ظہور میتلو، محمد اعظم میتلو، خالد چانڈیو، وکیل امتیاز میتلو، وکیل عبدالمالک میتلو، صحافی زاہد میتلو اور دیگر بھی موجود تھے