نواب شاہ ( اویس قریشی) سندھ کالج ایجوکیشن کی زیر نگرانی سندھ کی مختلف ڈویژن سمیت شہید بینظیرآباد ڈویڑن کے کالجز کے سندھ کالج گیمز کے تحت ڈویڑن سطح کے کھیلوں کے شاندار مقابلے آج سیریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیرآباد پروفیسر شاہدہ تاج ابڑو کی زیر نگرانی میں میراتھن ریس سے شروع کئے گئے ہیں جس کا افتتاح رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو، ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن ، ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد میر نادر علی ابڑو اور ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیرآباد پروفیسر شاہدہ تاج ابڑو نے ربن کاٹ کر کیا،بعد ازاں ایک رنگا رنگ افتتاحی تقریب بلاول اسپورٹس کمپلیکس نواب شاہ میں منعقد کی گئی جس میں رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے اور نوجوان نسل کو کھیلوں کے شاندار مواقع فراہم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں یہ پانچویں سندھ کالج گیمز بھی اس کی کڑی ہے انہوں نے مزید کہا کہ کھیلوں سے ہی نوجوان نسل کو برائیوں سے بچایا جاسکتا ہے اس لئے والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی شامل کرائیں انہوں نے مزید کہا کہ آج کھیلوں کے مقابلے دیکھ کر یہ یقین ہوگیا ہے کہ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے انکے ٹیلنٹ کو صحیح استعمال کرکے دنیا کی بڑی ٹیموں کو شکست دی جاسکتی ہے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن اور ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن شہید بینظیرآباد میرنادرعلی ابڑو نے کہا کہ آج کالجز کی طلباء و طاالبات کی جانب سے سندھ کالجز گیمز میں حصہ لینے پر خوشی محسوس ہورہی ہے کہ نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی اپنا لوہا منوا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے جن کالجز کی ٹیموں نے ڈویڑن سطح پر مقابلے جیتے ہیں وہ مبارک باد کے مستحق ہیں امید ہے کہ وہ صوبائی لیول پر ہونے والے مقابلوں میں ڈویڑن کی نمائندگی کرتے ہوئے جیت حاصل کرکے اپنے کالج اور والدین کا نام روشن کرینگے اس سے قبل ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بینظیرآباد پروفیسر شاہدہ تاج ابڑو نے مہمانوں کو خوش آمدید کھتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے یہ پانچواں سندھ کالج گیمز کے تحت شہید بینظیرآباد ریجن کے کالجز کی طلباء و طالبات کے الگ الگ کھیلوں کے مقابلے آج سے شروع کئے گئے ہیں جو 25 جنوری تک جاری رہیں گے۔
حکومت کھیلوں کے میدان کو آباد کررہی ہے، غلام قادر چانڈیو
Jan 24, 2023