دہشتگردوں کی مالی معاونت، متحدہ لندن کے 3کارکنوں کی ضمانت مسترد

Jan 24, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ لندن کے 3کارکنوں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔سندھ ہائی کورٹ میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کو خفیہ معلومات دینے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے ریمارکس میں کہاکہ ملزمان کی جانب سے ایسے شواہد نہیں دیے گئے جن کی بنیاد پر ضمانت دی جا سکے۔سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں سراج، عبد الجبار اور عادل کے کیس کا فیصلہ کرے۔

مزیدخبریں