ہوشاب‘ ایف سی بلوچستان کا جرگہ‘ عمائدین کی شرکت


کوئٹہ (بیورو رپورٹ) ایف سی بلوچستان سائوتھ کے آواران ملیشیا کے زیر اہتمام  ہوشاب میں جرگہ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوشاب کے عمائدین نے شرکت کی۔عمائدین کو مختلف فلاحی تنظیموں کے تعاون سے آواران میں 20 ملین روپے سے  زائد مکمل کئے گئے منصوبوں بشمول سولر ٹیوب ویل، سکولوں کی کرسیاں، طبی کیمپس، راشن، کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قرضے جیسے منصوبوں سے آگاہ کیا اور مزید 10 ملین روپے سے زیادہ کے پروجیکٹس پر جاری کام کے بارے میں تفصیلات بتائی۔

ای پیپر دی نیشن