پاور بریک ڈائون‘ کے الیکٹرک کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی‘ ترجمان ایم کیو ایم


کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی و ملک بھر میں بجلی کی پاور بریک ڈان پر گہری تشویش کا اظہار  کیا ہے۔ ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بجلی کی پاور بریک ڈان نے کے الیکٹرک کی بجلی کی پیداوار کی قلعی کھول دی ہے کے الیکٹرک جواب دے کہ وفاق کی جانب سے ملنے والی بجلی منقطع ہونے سے پورا کراچی کیسے بجلی سے محروم ہوگیا حیرت اس بات کی ہے کہ کے الیکٹرک اپنے گرڈ اسٹیشن سے تیل کے ذریعے بجلی پیدا کرنے کے نام پر کراچی کو مہنگی بجلی فراہم کرتی ہے جبکہ کے الیکٹرک کا سارا نظام ترسیل ہی وفاق کی جانب سے ملنے والی بجلی پر ہے تو مہنگی بجلی کا کیا جواز ہے؟

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...