کراچی (اسٹاف رپورٹر) بجلی کے بریک ڈان کے باعث کراچی میں دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پانی کی لائن پھٹ گئی۔ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مطابق پیر کی صبح دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر پاور بریک ڈاؤن کی وجہ سے پانی کی 72 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن سے سپلائی منقطع ہونے کے باعث کراچی کو دو کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں فلیٹوں میں رہائش پذیر شہری بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پانی نہیں بھرسکے۔ 72انچ قطر کی لائن کی مرمت میں کئی گھنٹے درکار ہوں گے، واٹر بورڈ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں۔