آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کل کامسیٹس اجلاس کی میزبانی کریگا


کراچی (اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی بدھ کو جنوب میں پائیدار ترقی کے لیے کمیشن برائے سائنس وٹیکنالوجی (کامسیٹس)کی کوآرڈینیٹنگ کونسل کے چوبیسویں اجلاس کی میزبانی کے فرائض انجام دے گا۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق کامسیٹس کی کوآرڈینیٹنگ کونسل کایہ اجلاس 25 اور26 جنوری کے دوران بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی میںمنعقد ہوگا۔ آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ اس اہم اور معتبر اجلاس کی میزبانی دراصل بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ واضح رہے کہ ایشیائ، افریقہ اور لاطینی امریکہ میں متعلقہ نیٹ ورک سے چوبیس سینٹر آف ایکسیلینس وابستہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق اس اجلاس کی افتتاحی تقریب 25 جنوری کوبین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی کے پروفیسر سلیم الزماں صدیقی آڈیٹوریم میں ہوگی جس سے سرپرستِ اعلیٰ بین الاقوامی مرکز اور سابق وفاقی وزیر برائے سائینس اور ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن افتتاحی خطاب کریں گے جبکہ دیگر مقررین میںدی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسزکے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد حسّان، کامسیٹس کی کوآرڈینیٹنگ کونسل کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر اشرف شالان، شیخ الجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی، آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹرمحمد اقبال چوہدری ، کامسیٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نفیس زکریا اور بین الاقوامی مرکز کی پروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین کے نام شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...