جامعہ بنوریہ عالمی مسابقہ الشیخ عبدالحلیم  کے ملکی وغیر ملکی طلبہ میں انعامات تقسیم  

Jan 24, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر)معہ بنوریہ عالمیہ میں منفرد اور عالمی مسابقہ قرآن کا انعقادجس  کے پہلے مرحلے اور دوسرے مرحلے کی سیلکشن میں 74ممالک سے مختلف مکاتب فکر کے تقریبا 300قرا  اور حفاظ نے حصہ لیا ،پاکستان ، جرمنی ، گینا بیساافریقہ ، جاپان ، سری لنکا، چین اور عمان سمیت 8ممالک کے 40طلبا فائنل کے مقابلے میں پہنچے، جس کے بین الاقوامی مسابقہ حفظ 10پاروں کے مسابقے میں پہلی پوزیشن جاپان کے محمد علی دوسری گینی بیسا افریقہ کے عبداللہ یرو اور تیسری جرمنی کے اسید بن علی نے حاصل کی، قرات سبعہ میں محمد شوکت، احمد الرحمن اور فیع اللہ جامعہ بنوریہ کے طلبا نے تینوں پوزیشنیں بترتیب حاصل کیں۔ آل کراچی بین الحفاظ محمد حمزہ بنوریہ دارالقرآن پہلی، ابراہیم جامعہ فرقانیہ بدر چوک کراچی دوسری اور انیس الرحمن بنوریہ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن اپنے نام کی ،قرات ثلاثہ میں قرات ثلاثہ میںعبداللہ بنوریہ پہلی ،عنایت اللہ بنوریہ دوسری اور دانیا ل بنوریہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ جامعہ دارالعلوم الصفہ سعید آباد ، تحفیظ القرآن فتحیہ گارڈن کراچی،جامعہ انوار القرآن گلشن ، جامع القرآن عثمان بن عفان کراچی کے طلبا بھی دس بہترین حفاظ میں شامل رہے۔

مزیدخبریں