کراچی (کامرس رپورٹر)انجمن تاجران سندھ کی صدر۔جاوید شمس کی قیادت میں ایس ۔ ایس ۔ پی ۔ ویسٹ فیصل بشیر میمن سے وفد ملاقات۔وفد میں ڈپٹی جنرل سیکٹری کراچی عامر عارف۔ دسٹرک ویسٹ کے وائس چیئرمیننور خان۔ اورنگی ٹاون مارکیٹ کے صدر بابر خان شامل تھے۔ جاوید شمس نے فیصل بشیر میمن کو ڈسٹرک ویسٹ میں تاجروں کو لاء اینڈ آڈر کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔اور خاص طور پر شام کے اوقات میں مارکیٹوں کے قریب پولیس کی نفری کی تعیناتی کی درخواست کی۔اور بلخصوص ڈسٹرک ویسٹ میں رہائشی ایریاز میں بھی پولیس چیکنگ اور ناکے لگانے کی تعریف کی ۔ایس۔ایس۔پی۔ویسٹ فیصل بشیر جان نے تاجروں اور پولیس کے رابطوں کو مذید مظبوط کرنے اور جرائم کے خلاف یکجہ ہو کر کام کرنے پر زور دیا۔ ملاقات میں فیصل بشیر جان کو پھولوں اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی۔انجمن تاجران کراچی ڈویژن کے صدر جاوید شمس نے سوینئر فیصل بشیر میمن کو پیش کیا۔