پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے مزید 43 استعفوں کے معاملے پر عمران خان نے اہم پارٹی رہنماؤں کا اجلاس طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق اہم اجلاس زمان پارک لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت ہوگا، اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہو گی، اجلاس میں پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں سے پیدا شدہ صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل بارے مشاورت ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی کے اقدام کے خلاف عدالت میں جانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔