مہلک وباء کورونا وائرس میں کمی آنے لگی ، ملک بھر میں مزید 3کیسزرپورٹ ہوئے ، 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 209 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 03 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.09 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے