اداکارہ یمنیٰ زیدی اداکار وہاج علی کے کام کی معترف

Jan 24, 2023 | 14:15

پاکستان کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا ہے کہ نئے ڈرامہ سیریل ’’ تیرے بن ‘‘ کیلئے میں نے اپنا لک ، اداکاری پچھلے تمام کرداروں سے مختلف کرنے کی کوشش کی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران اداکارہ یمنیٰ زیدی کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں کسی بھی چیز کو بریک دینا، بہتر کرنا یا بدلنا ضروری ہوتا ہے، چاہے وہ گھر کا فرنیچر ہو یا آپ کی ظاہری شخصیت ہو، میری کوشش یہ ہے کہ یہ بدلاؤ سکرین پر اسی طرح نظر آئے جس طرح سوچا ہے۔ساتھی اداکار وہاج علی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہاج ایک کمال اداکار ہیں اور اس بار مرتسم کے کردار میں ان کی پرفارمنس دیکھ کر میں خود حیران ہوں، انہوں نے بہترین کام کیا ہے ۔ 

مزیدخبریں