اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل کمرہ عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار آئندہ اتوار سے پرامن انتخابی مہم کے لئے باہر نکلیں۔ جو امیدوار انتخابی مہم کے لئے باہر نہ نکلے ان کے ٹکٹ تبدیل کر دئیے جائیں گے۔ ڈونلڈ لو نے جو بات کی اس پر پاکستانی سفیر اسد مجید نے آفیشل میٹنگ میں ڈی مارش کرنے کی سفارش کی۔ سفیر کی سفارش پر ڈی مارش کیا گیا اور کہا جا رہا ہے کہ سازش نہیں ہوئی۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا سائفر نہیں آیا۔ شاہ محمود قریشی کو بائی چانس اس سائفر کا پتہ چلا۔ وہ سائفر باجوہ کے لئے تھا، سائفر کو دبانے کے لئے پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے ڈونلڈ لو ایکسپوز ہو گیا۔
اتوار کو انتخابی مہم کیلئے نہ نکلنے والے امیدوار کا ٹکٹ تبدیل کر دیں گے: بانی پی ٹی آئی
Jan 24, 2024