عوامی منصوبوں کے دورے، محسن نقوی نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے آپریشن روم کا افتتاح کر دیا

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلی  محسن نقوی نے  سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ، والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور، میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور اور والٹن روڈ اپ گریڈیشن پراجیکٹس کے تفصیلی دورے کیے۔ والٹن ریلوے کراسنگ فلائی اوور پراجیکٹ نے سپیڈ پکڑ لی، منصوبے کے دونوں اطراف کی 100 فیصد پائلز کا مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ریلوے کراسنگ فلائی اوور کو 15 فروری تک ٹریفک کے لئے کھولنے کی ڈیڈ لائن دی۔  محسن نقوی نے کہا کہ سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ کلمہ چوک تا والٹن روڈ سی بی ڈی پنجاب، قائد ڈسٹرکٹ اور سی بی ڈی پنجاب باب ڈسٹرکٹ تک آسان رسائی دے گا۔ میجر محمد اسحاق شہید فلائی اوور پراجیکٹ سے والٹن روڈ پر ٹریفک کی روانی میں ایک بڑی رکاوٹ ختم ہو جائے گی۔
 قبل ازیں  محسن نقوی نے رات گئے  لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری  بابو صابو ٹول پلازہ اور اولڈ کیپری سینما لبرٹی، سٹی ٹریفک پولیس لائنز مناواں کا دورہ کیا اور سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے خصوصی آپریشن روم کا افتتاح کیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر  بابو صابو چوک سے ٹول پلازہ تک راستے کو کشادہ کیاجائے گا، اضافی لین بنیں گی۔ ٹول پلازہ کو موجودہ جگہ سے پیچھے شفٹ کیا جائے گا۔ بابو صابو ٹول پلازہ کی اپ گریڈیشن کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ محسن نقوی کی ہدایت پر اولڈ کیپری سینما، لبرٹی کی جگہ پر پنجاب آرٹس کونسل کا دفتر بنے گا اور اس اہم جگہ پر واقع اراضی کو کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال  کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اولڈ کیپری سینما لبرٹی کا دورہ کیا اور اولڈ کیپری سینما کا تفصیلی معائنہ کیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے اولڈ کیپری سینما کے احاطے اور باہر تجاوزات کو ختم کرنے کا حکم دیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...