نگران وزیراعظم سے تاجکستان کے سفیر، ایزٹیک کے سی ای او کی ملاقاتیں

Jan 24, 2024

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ نصر الدین نے الوداعی ملاقات کی۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے عصمت اللہ نصر الدین کی پاکستان تاجکستان تعلقات کے فروغ کیلئے کردار کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے تاجک سفیر کیلئے مستقبل میں نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تاجکستان سے آئندہ سفیر بھی اسی طرح دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مضبوطی کیلئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔ علاوہ ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کویتی کمپنی اینرٹیک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبداللہ الموتیری نے ملاقات کی۔ منگل کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں نگران وزیراعظم نے اینرٹیک جیسی بین الاقوامی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کیا۔ پاکستان میں توانائی، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی لا محدود استعداد موجود ہے۔

مزیدخبریں