جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ‘ 182 ملزموں کی ضمانتوں پر 27 جنوری کو ریکارڈ طلب

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے جناح ہائوس حملہ کیس پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نوید اقبال نے جناح ہائوس جلائو گھیرائو مقدمے میں 182ملزمان کی ضمانتوں پر پراسیکوشن کو 27 جنوری کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوٹر نے بتایا کہ مقدمے کا ریکارڈ ہائیکورٹ میں ہے جس پر ملزمان کے وکیل نے اعتراض کیا کہ ہائی کورٹ ضمانتوں پر سماعت بارہ بجے ہونی ہے اور پراسیکوشن کی بدنیتی ہے وہاں ریکارڈ بارہ بجے بھی پیش کیا جا سکتا تھا۔ ملزمان کے وکلاء نے کہا کہ ہم احتجاج کے طور پر ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کر رہے ہیں۔ عدالت ہماری ضمانتیں خارج کر دیں ہم ہائیکورٹ چلے جاتے ہیں، جس پر عدالت نے وکلاء کو کہا کہ تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر حاضر ہوگا ورنہ کارروائی کی جائے گی۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمے میں صنم جاوید کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر پراسکیوشن کو دلائل کے لیے 25 جنوری تک مہلت دے دی۔ ادھر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کی صنم جاوید خان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ صنم جاوید خان کی ایپلٹ ٹریبونل کے خلاف درخواست میرٹ کے مطابق نہیں ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...