لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ٹوبیکو کمپنی (پی ٹی سی)کے سینئر نمائندگان نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں منعقدہ ایک بریفنگ کے دوران نا مناسب مالی اصلاحات اور ملک بھر میں بڑھتی ہوئی غیر قانونی تجارت کی وجہ سے کاروبار کی پائیداری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اورغیر قانونی تجارت بند کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے ا دارہ برائے شماریات کی جانب سے حال ہی میں جاری کیے جانے والے ڈیٹا لارج سکیل مینوفیکچرنگ انڈیکس میں قانونی تمباکو سیکٹر میں نہایت اہم اور تشویشناک رجحانات کی نشاندہی کی ہے۔تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق قانونی سیکٹر کی پیداوار جولائی2023سے نومبر2023کے دوران مجموعی لارج سکیل مینوفیکچرنگ آؤٹ پٹ کے مقابلے میں 40گنا سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے، تاہم سگریٹ کی عمومی کھپت برقرار ہے۔ یہ رجحان ان پالیسی فیصلوں کی نشاندہی کرتا ہے ۔