لاہور (کامرس رپورٹر ) الیکٹرو میڈیکل ایکوپمنٹ صنعت کو مقامی طور پرفروغ دیکر درآمدی بل میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار الیکٹرو میڈیکل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن (پیمڈا) کے چیئرمین بابر کیانی نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں سٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیے سے خطات کرتے ہوئے کہی ۔