لاہور( کامرس رپورٹر )پاکستان میں مشینری مینو فیکچرنگ سیکٹر کو جدید تقاضوں اور عالمی مارکیٹ کے معیار کے مطابق بنانے کیلئے مشینری مینو فیکچرنگ سیکٹر کے بڑے نام چیئرمین مشینری مینو فیکچررز اینڈ امپورٹرز فیڈریشن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری و لاہور چیمبراور سی ای او رون ایکسٹروزن انجینئرنگ راجہ عمر نواز نے مختلف یورپی ممالک کے تفصیلی دوروں کے موقع پرپاکستانی سفیر برائے بیلجیئم ‘ یورپین یونین اور لکسمبرگ آمنہ بلوچ سیبرسلز میں واقع پاکستانی ایمبیسی میں خصوصی ملاقات کی اور سفارت خانہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر راجہ عمر نواز نے پاکستانی سفیر سے پاکستان میں سرکلر ایکونمی ،مشینری مینو فیکچرنگ سیکٹر کی ترقی ،ایکسپورٹ اور موجودہ مشینری کی تیاری کے نظام کو عالمی مارکیٹ کے مطابق بنانے سمیت اہم تجارتی و باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔