کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا‘منگل کو بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 514 پوائنٹس اضافے کے بعد 64 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔منگل کوپاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز کا کاروبار مثبت زون میں رہا‘ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرانڈیکس64600کی سطح کو بھی عبور کرگیا ۔کاروباری حجم گزشتہ روز پیر کی نسبت 42.52فیصد زائد رہا اور مارکیٹ سرمائے میں51ارب58 کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور مجموعی سرمایہ ایک بار پھر94کھرب کی سطح کو عبور کرگیا۔منگل کوآئل وگیس،فوڈز، پاور، پیٹرولیم، کمیونیکیشن، ریفائنری، فرٹیلائزر اور انرجی سیکٹر میں نمایاں کاروباری سرگرمیاں رہیں۔ مارکیٹ میںمنگل کو 24ارب روپے مالیت کے42کروڑ 57لاکھ 9ہزار896حصص کے سودے ہوئے ۔سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر354کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے209کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ‘127میں کمی اور18کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔