شرقپور شریف (نامہ نگار) سیاسی وسماجی شخصیت حافظ اقبال نے اپنے ڈیرے کو مسلم لیگ ن شریف کانام دیکر انتخابی دفتر شہریوں کے لیے کھول دیا گیا جہاں پر این اے 120 کے کوارڈی نیٹر رانا طاہر اقبال‘ چیئرمین میاں عمران اشرف اور حافظ اقبال سرور ‘ ملک ندیم محمود چوہان نے ملکر فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا اس موقع پر رانا طاہر اقبال‘ میاں عمران اشرف‘ حافظ اقبال سرور نے شہریوں سے خطاب کرتے کہا کہ کچھ عناصر نے اپنی شکست کودیکھ کر الیکشن سے قبل ہی شور مچانا شروع ہو گئے ہیں۔ 8 فروری کے روز شیر دھاڑے گااور لوٹوں کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔نواز شریف کل بھی قوم کے ہیرو ہے اور اب بھی قوم کے ہیرو ہیں۔
نواز شریف قوم کے ہیرو ہیں طاہر اقبال:عمران اشرف
Jan 24, 2024