نوشہرہ ورکاں :پی ٹی آئی رہنما چوہدری قاسم ریاست سراء مسلم لیگ (ن) میں شامل 

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کا اوپننگ بیٹسمین چوہدری قاسم ریاست سراء مسلم لیگ (ن) میں شامل ، اس سلسلے میں السید مارکی میں پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس سے مسلم لیگی رہنماء حاجی مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے، چوہدری عبدالرحمن گجر سابق ایم پی اے، چوہدری محمد اقبال گجر سابق ایم پی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم نے ہمیشہ علاقے کی ترقی اور عزت و احترام کی سیاست کی ہے ،اسی لئے آج حلقہ کی مقتدر شخصیات عوامی ترقی کے سفر میں ہمارے قدم سے قدم ملا کر چل رہی ہیں ،یہ سب اللہ پاک کا فضل و کرم اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے، انہوں نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر چوہدری قاسم ریاست سراء اور ان کے ساتھیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ فیصلہ علاقہ ملک اور قوم کے بہترین مفاد میں ہے ،تقریب میں چوہدری محمد آصف مٹو سابق چیئرمین، جمشید سلطان ورک، سیف اللہ ملہی، سٹی صدر اقبال صدیق سدھو، ابرار حسین ورک ، فیضان سیف اللہ ، باؤ عرفان ہنجراء، امتیاز ورک، رانا محمد آصف، غلام صفدر گجر، ذوالفقار ورک، بلال اکرم دھوتھڑ، ذیلدار حسن اقبال گجر سمیت سینکڑوں معززین علاقہ نے شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...