شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ پنجاب کو مسلم لیگ(ن) نے امن کا گہوارہ بنایا ہے، قائد مسلم لیگ( ن) نواز شریف کا انتخابات میں حصہ لینا وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک شگون ثابت ہو گا ، نواز شریف کے بغیر ملک کو اندھیروں سے نہیں نکالا جا سکتا ہے، نواز شریف پر لوگوں کا اعتبار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خان پور میںصحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ مسلم لیگ (ن) ہر چیلنج پر پورا اترنے کی صلاحیت رکھتی ہے، ہم ملک میں مثبت سیاست کو فروغ دیں گے۔پاکستان مسلم لیگ نواز عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، نواز شریف جب جب اقتدار میں آئے مہنگائی کا خاتمہ کیا۔