منڈی فیض آباد(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم این اے اور این اے 112 کی امیدوار شذرہ منصب نے کہا کہ میاں نواز شریف عوام کے ووٹوں سے چوتھی مرتبہ وزیراعظم منتخب ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر چلائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کی ہے اور منتخب ہو کر ادھورے ترقیاتی کام دوبارہ مکمل کریں گے اس موقع پر سابق ایم پی اے اور امیدوار صوبائی اسمبلی مہر کاشف پڈھیار نے کہا کہ ہم منڈی فیض آباد کے شہریوں کے بنیادی مسائل اور بوائز کالج بنوائیں گے اس موقع پر محمد خالد قاضی غلام مصطفی بجاج بھی موجود تھے۔
ہمیشہ عبادت سمجھ کر عوام کی خدمت کی : شذرہ منصب
Jan 24, 2024