فائیو سائیڈ ہاکی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کا اعلان، رانا عبدالوحید کپتان مقرر

Jan 24, 2024

لاہور(سپورٹس رپورٹر)صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن میرطارق حسین بگٹی نے ہاکی ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم کی منظوری دیدی۔ رانا عبدالوحید اشرف پاکستان ہاکی سکواڈ کی قیادت کرینگے،عماد شکیل بٹ کی جگہ مرتضیٰ یعقوب ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔ عمان کے شہر مسقط میں 28 جنوری تا 31 جنوری منعقد ہونے والے ایف آئی ایچ فائیو سائیڈ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کا حتمی اعلان کردیا گیا،ٹیم کی قیادت رانا عبدالوحید اشرف کرینگے۔ٹیم میں ارشد لیاقت، ذکریا حیات، عبدالحنان شاہد، معین شکیل، رانا عبدالوحید، محمد عبداللہ، مرتضیٰ یعقوب اور غضنفر علی شامل ہیں، عماد شکیل بٹ کی جگہ مرتضیٰ یعقوب کو  ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، گول کیپرز میں عبداللہ اشتیاق خان اور منیب الرحمان شامل ہیں۔ اولمپیئن شکیل عباسی کو پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ٹیم منیجرکی ذمہ داریاں اولمپیئن دلاور حسین سرانجام دینگے۔ وقاص محمود فزیو تھراپسٹ جبکہ جنید اختر ویڈیو آپریٹر ہونگے۔پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمن، محمد عبداللہ، مرتضی یعقوب، غضنفر علی،  ارشد لیاقت، زکریا حیات عبدلاحنان شاہد، معین شکیل اور رانا عبدالوحید شامل ہیں۔ پاکستان کو ہالینڈ، نایئجریا اور پولینڈ کیساتھ گروپ اے میں رکھا گیا تھا۔

مزیدخبریں