مختصر عدالتی خبریں 

 لاہور(خبرنگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سانحہ ماڈل ٹائون کی جوڈیشل انکوئری کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے کیخلاف درخواست پر آئندہ سماعت پر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ پیش کرنے کا آخری موقع دیدیا٭لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد حسین چٹھہ نے وائس چانسلر یو ایچ ایس احسن وحید راٹھور کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت بغیر کارروائی غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی٭ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور نہر کے قریب بلند و بالا عمارات کی تعمیرات کیخلاف درخواست پر ایل ڈی اے سے آئندہ سماعت پر تحریری جواب طلب کر لیا٭ سیشن کورٹ میں ہڑتال کے باعث گلوکارہ میشا شفیع کیخلاف دائر سو اکروڑ روپے کے ہتک عزت کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...