لاہور ( خصوصی نامہ نگار )نائب امیر و سیکرٹری الیکشن سیل جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ووٹر میں چیک تقسیم کرنے اور رقم بانٹنے کی خبروں کا نوٹس لیا جائے۔ الیکشن کمیشن انتخابات کے شفاف، آزادانہ اور منصفانہ انعقاد کی آئینی ذمہ داری کے پیش نظر ووٹوں کی خریداری کی کھلی منڈی کو بند کرائے۔