لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف مصنف ِمورخ،محقق اورماہر تعلیم مہر محمدبخش نول کی تاریخی دستاویز ی کتاب(3جلدیں جحازی سائز، 2848صفحات) تاریخِ مخزنِ پاکستان،شائع ہو کر مارکیٹ میں دستیاب ہے۔یہ شاہکار پاکستان کے ایک بڑے اور مقبول اشاعتی ادارے ’’قلم فاونڈیشن انٹرنیشنل‘‘کے زیر اہتمام علامہ عبدالستار عاصم کی نگرانی میں بڑی توجہ اور محنت شاقہ سے شائع کیا گیا ہے۔یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد کام ہے جسے فاضل مصنف نے برسوں کی انتھک محنت اور کروڑوں کے سرمائے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔مصنف مہر محمد بخش نول کی یہ تین جلدوں پر مشتمل نویں (۹)کتاب ہے۔اس سے قبل آپ کی آٹھ کتابیں شائع ہوچکی ہیں ۔