لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر و امیدوار جماعت اسلامی حلقہ این اے 128 و 123 لیاقت بلوچ نے مقامی ہال میں خواتین ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی انتخابات جیتنے کے لیے دوسری پارٹیوں کی طرح اسٹیبلشمنٹ کی دہلیز پر نہیں جھکے گی، سول اور فوجی بیوروکریسی کے تمام حربے ناکام ہو چکے ہیں، انھیں اپنے رویوں کو بدلنا ہو گا، ملک کا فیصلہ اس کے عوام کو کرنے دیا جائے۔ جماعت اسلامی اقتدار میں آ کر خواتین کو ان تمام حقوق کی فراہمی یقینی بنائے گی جن کا اسلام نے ان سے وعدہ کیا ہے۔ حلقہ این اے 128میں ہونے والے ورکرز کنونشن سے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 161ملک شاہد اسلم اور امیدوار پی پی حلقہ 168احمد سلمان بلوچ نے بھی خطاب کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواران نے ملک بھر میں ایک ہزار پروگرام مکمل کر لیے ہیں، ترازو امن، انصاف کی علامت ہے۔