لاہور (نامہ نگار) ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکوؤں نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں محمد خالد کے گھر گھس کر اہلخانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 6 لاکھ روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون و دیگر سامان،گجر پورہ کے علاقے میں سہیل اقبال سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، ریس کورس کے علاقے میں نبی بخش سے گن پوائنٹ پر 20ہزار روپے اور موبائل فون، شمالی چھاؤنی کے علاقے میں مزمل سے ایک لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، گڑھی شاہو میں راحیل سے 15ہزار روپے اور موبائل فون، گلشن راوی کے علاقے میں نذیر سے 55ہزار روپے اور موبائل فون، بادامی باغ کے علاقے میں نبیل سے 80 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں حارث سے 54ہزار روپے اور موبائل فون، اسلام پورہ میں نعیم سے 30ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے باٹا پور کے علاقے میں امانت علی کی دکان کے تالے توڑ کر 5 لاکھ70 ہزار روپے مالیت کی نقدی اور سامان چوری کرلیا اور فرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے مصطفی آباد، کاہنہ اور ماڈل ٹاؤن کے علاقوں میں سے3 گاڑیاں، فیصل ٹاؤن سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، قلعہ گجر سنگھ، بادامی باغ، سندر، کوٹ لکھپت، مناواں،کاہنہ اور باغبانپورہ کے علاقوں سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔
لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں، کئی راہگیروں کو یرغمال بناکر لوٹ مار
Jan 24, 2024