ڈیرہ اسماعیل: چوکی پر دہشتگردوں کا پہلا حملہ ناکام‘دوسرے میں 2 مزدور اور سکیورٹی اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) دہشتگردوں نے آباء شہید پولیس چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کر دیا، پہلا حملہ سکیورٹی   اہلکاروں نے ناکام بنا دیا، جس کے بعد دہشتگردوں نے دوبارہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں چیک پوسٹ کے قریب موجود 2مزدور اور ایک سکیورٹی اہلکار شہید، جبکہ دو مزدور زخمی ہوگئے۔ دوطرفہ فائرنگ وقفہ وفقہ سے جاری رہی جس کے بعد دہشتگرد موقع سے فرار ہوگئے، جب صبح سرچ آپریشن شروع کیا گیا تو وہاں پر ایک سکیورٹی اہلکار اور 2 مزدور عاشق ولد سونا سکنہ شیروکہنہ، قمر زمان ولد سلیمان سکنہ کہاوڑ شہید پائے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...