ٹک ٹاک نے انتخابی اخلاقیات کے اقدامات کو برقرار رکھنے کیلئے نقطہ نظر شیئر کر دیا

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ٹک ٹاک نے فروری 2024 میں منعقد ہونے والے پاکستان کے پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنے پلیٹ فارم پر انتخابی اخلاقیات کے اقدامات کو برقرار رکھنے اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنانقطہ نظر شیئر کیا ہے۔ اس اقدام کی بدولت ٹک ٹاک اس عزم کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ، خاص طور پر اہم  سماجی واقعات کے دوران ایک ذمہ دار اور قابلِ اعتماد ذریعہ معلومات بنے گا۔ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈلائنز کو مدِنظر رکھتے ہوئے غلط معلومات، تشدد اور نفرت انگیز تقاریر سے نمٹنے کے لیے مضبوط اقدامات کیے ہیں۔ یہ پلیٹ فارم عوامی عمل، بشمول ووٹر رجسٹریشن، امیدوار کی اہلیت، بیلٹ کاؤنٹنگ، اور انتخابی نتائج کے بارے میں گمراہ کن معلومات کو ہٹانے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ٹک ٹاک کی پالیسیاں ایسے کانٹینٹ کے آگے قدغن لگاتی ہے جو ووٹرز کو دھمکانے، ووٹنگ کے عمل کو پسپا کرنے، یا تشدد پر اکساتا ہے۔عالمی سطح پر 40,000 سے زائد کارکنان جدید ٹیکنالوجی کے امتزاج سے پلیٹ فارم پر صارفین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہیں، جس کے لیے انٹیلی جنس فرمز، انڈسٹری پارٹنرز، اور سول سوسائٹی کی آرگنائزیشنز کا مکمل تعاون بھی بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن