لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیاں کیس میںاینٹی کرپشن عدالت کا ضمانت واپس لینے کے فیصلے کیخلاف چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل کو دلائل دینے کیلئے 31 جنوری تک مہلت دے دی۔ عدالت نے مہلت طلب کرنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بار بھی مہلت دی۔ آج پھر مہلت مانگ رہے ہیں، اینٹی کرپشن نے پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔