گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) امیدوار این اے 78 انجینئر خرم دستگیر خان، امیدوار پی پی 60 معظم رئوف مغل نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 2018ء میں ہونے والا تجربہ ناکام ثابت ہوا۔ نااہل شخص نے ملک کو ترقی و خوشحالی کے لحاظ سے کئی برس پیچھے دھکیل دیا۔ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف ہی ملک و قوم کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں سابق یوسی چیئرمین عاطف مسعود بٹ کی رہائشگاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔