شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے (ن) لیگ برسر اقتدار آئے گی اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا ۔ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر آئندہ عام انتخابات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، مسلم لیگ (ن) نے ماضی میں بھی ملک کو مشکلات سے نکالا اور عوام کو مستقبل میں بھی مایوس نہیں کیا جائے گا نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں پارٹی متحد اور متحرک ہے، 8فروری نواز شریف کی کامیابی کا دن ہے کیونکہ عوام نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کی باگ ڈور مسلم لیگ (ن) کو سونپنے کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کی عملی خدمت پر یقین رکھتی ہے، شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور اب میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی کی را ہ پر دوبارہ گامزن کیا جائے گا، میاں نواز شریف کو گرانے کا خواب دیکھنے والے ایک ایک کر کے اپنے انجام کو پہنچ رہے ہیں‘ میاں نواز شریف کانام مٹانے کی کوششیں کرنے والے خود مٹ جائیں گے اور میاں نواز شریف چوتھی بار ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔