ظفر وال (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے پی پی 54 موہلن جپال میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی سالمیت کی بڑی ضامن جماعت ہے۔ اس الیکشن میں ظفر وال کی سیاست تبدیل ہو رہی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا۔ مسلم لیگ (ن) کا وزیراعظم نواز شریف ہوگا۔ مسلم لیگ (ن) چاروں صوبوں کی نمائندہ جماعت ہے۔ ہم اڈوں اور تھانوں کی سیاست نہیں کرتے۔
بانی پی ٹی آئی نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا: احسن اقبال
Jan 24, 2024