نوازشریف اور شہبازشریف سے مل کر حکومت بنائیں گے: جہانگیر ترین

ملتان (نوائے وقت رپورٹ) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہبازشریف سے مل کر حکومت بنائیں گے، شریف برادران سے مل کر ملکی معیشت بہتر بنائیں گے۔ ملتان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے میں ہمیشہ کوشاں رہوں گا، میرے ساتھ عہد کریں کہ اس ملک کو سنواریں گے۔ شریف برادران سے مل کر ملکی معیشت بہتر بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھاکہ امریکا، روس اور چین معیشت سے بڑے ملک بنے ہیں، ہماری معیشت سنورے گی تو ملک چمکے گا۔ سربراہ استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ ووٹ کی طاقت اور حلقے کے عوام کی مدد سے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، اب یہ آپ کی ذمہ داری ہے کہ اچھے لوگوں کو ووٹ دیں اور ملک کر ترقی دلائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...